ابھی تو تم نے دیکھی ہے ستاروں کی چمک
ابھی تو اس شہر میں چاند کو اترنا ہے

گکھڑ ویب سائیٹ کے ان صحفات میں رابطے کی اس دہلیز پر محبت،خلوص،بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام لے کر قدرے تاخیر سے ہی،لیکن نئے حوصلے،ہمت نئی امنگ اور ایک نئے آہنگ کیساتھ ایک بار پھر حاضر خدمت ہیں تاخیر سے آنے پر محبت بھرے شکووں کے جواب میں صرف اتنا کہوں گا کہ

ہوئی جو تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا

دوستوں،بزرگوں،بھائیوں اور بہنوں۔ گکھڑ ویب سائٹ کا اجر میرے لیے بہت برا چیلنج تھا. دنیا بھر کے گکھڑوں سے رابطے کرنا، کنونشنز کا انقعاد،تنظیم سازی کیلیے بھاگ دوڑ،لٹریچر کی اشاعت، یہ سب کچھ آسان نہیں، جگر خون کرنا پڑتا ہے آگ جلانی پڑتی ہے اور سب کچھ جھونک دینا پڑتا ہے تب کئی کوئی کندن چیز برآمد ہوتی ہے ے.یہ سب کچھ کنواں کھودنے اور پانی نکالنے کی مشق ہے لیکن اس کٹھن سفر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے سے نئے گکھڑ سپوتوں کی پر خلوص رفاقتیں حاصل ہونے پر ساری تکھاوٹیں دور ہوجاتی ہیں. جسم و جاں میں کام کرنے کا ولولہ تازہ جاگ اٹھتا ہے اور ہمارے قدم خودبخود نئی منزلوں کی طرف بڑھنے لگتے ہیں. اس میں شک نہیں کہ اگر کام کی نوعیت پیچیدہ ہے اور اعلٰی درجے کی لیاقت و استعداد کی طالب ہے تو کام دشوار ہوتا ہے اور تکمیل کے مراحل بھی کٹھن ہوتے ہیں کام کے دوران کافی دشواریوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کے ارادے کے استحکام و پختگی، قلم سے محبت، لکھنے کا شوق اور دوست و احباب کی حوصلہ افضائی، مہ وہ اسباب ہیں جن کی بدولت آج پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں، حوصلہ افضائی اور رہنمائی کرنے والے دوست و احباب کے لئے چند حقیر سے حروف۔ ش۔ ک۔ ر۔ ی۔ ہ۔ لفظ “شکریہ“ بنتا ہے
اپنی تحریروں‘تجاویز اور مشوروں سے مستنفید فرمائیں۔ حرف آخر ہے کہ

دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ نئی صبح و شام پیدا کر
راجہ شکیل حیدر خان

Raja Shakil Hyder Khan
53, Windsor Street, Wolverton
Milton Keynes, MK12 5AN, England

Mob: 00447742626999
Whats App: 00447742626999
Office: 00441908220022
kayani123@ hotmail.co.uk

Administrator: Aasim Mushtaq Kayani
Mobile: 0092 333 5511171
Mobile: 0092 322 5511171
WhatsApp: 0092 333 5511171
E-mail: aasimkayani@gmail.com